NPG Media

ملک بھر میں سیاحت کے شعبے کو 24 مئی سے ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ

تصویر بشکریہ زی نیوز

اسلام آباد(این پی جی میڈیا) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے ملک بھر میں سیاحت کے شعبے کو 24 مئی سے ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیاحت کے شعبے کو 24 مئی سے ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہوٹل اور گیسٹ ہائوسز سیاحوں سے کورونا منفی رپورٹ طلب کرنے کے پابند ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل اور گیسٹ ہائوسز سیاحوں سے شناختی کارڈ طلب کرنے کے بھی پابند ہیں، جو افراد ویکسین لگوا چکے وہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی جمع کروائیں گے۔این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق 50سال اور زائد عمر کے افراد کیلئے بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کمرہ بک نہیں ہوگا، یکم جولائی کے بعد ہوٹلز عملہ 40 سال اور زائد عمر افراد کو بھی بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کمرہ نہیں دیگا۔

این سی او سی کے مطابق ایک کمرہ ایک ہی بندے کیلئے یا دو بڑے افراد اور بچوں کیلئے بک کیا جا سکتا ہے، ٹور آپریٹرز اور ہوٹل انتظامیہ تمام مسافروں کا ڈیٹا فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، غیرملکی سیاحوں کیلئے ٹیسٹ، قرنطینہ اور ویکسینیشن پالیسی پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔

این سی او سی کے مطابق سیاحتی مقامات کے داخلی راستوں پر سیاحوں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر کرائے جائیں گے، سیاحتی مقامات پر جانے سے پہلے مسافر ماسک اور سینیٹائزر کی مناسب تعداد یقینی بنائیں گے۔این سی او سی نے متعلقہ اداروں کو ایس او پیز پر عمل در آمد کیلئے جرمانے اور دیگر سزائیں یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin