NPG Media

معاشی تباہی پھیلانے والے عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں،بلاول بھٹو

فائل فوٹو

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ کر غربت کی لکیر سے نیچے دھکیلنے والوں کو معاشی ترقی کے جھوٹے دعوے کرتے ہوئے شرم آنا چاہئے ،ملک میں غیر معمولی معاشی تباہی پھیلانے والے عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔

انہوںنے بیان میں پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے معاشی ترقی کے دعوئوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت معاشی ترقی کے جھوٹے دعوے کرکے پاکستان کے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے، عوام کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ کر غربت کی لکیر سے نیچے دھکیلنے والوں کو معاشی ترقی کے جھوٹے دعوے کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی حکومت آئی ہے، صوبے میں 8.9 فیصد اضافے کے بعد شرح غربت 27 فیصد پر پہنچ چکی ہے جبکہ سندھ میں پی پی کی حکومت میں نہ صرف شرح غربت میں 7.6 فیصد کی کمی ہوئی بلکہ صوبے کی فی کس آمدنی بھی ملک بھر میں سب سے زیادہ ہوچکی ہے، ایک جانب ملک میں غربت کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور دوسری جانب عمران خان بزرگ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن پر بھی ٹیکس لگانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگلے بجٹ میں بزرگ ریٹائرڈ ملازمین سے پنشن پر 10 فیصد ٹیکس وصول کرنے کے عمران خان کے منصوبے کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں کا ہر فورم پر مقابلہ کرے گی، عمران خان کو آزمانے والوں نے پاکستان کے عوام کو ایک بدترین آزمائش میں مبتلا کردیا ہے جبکہ ملک میں غیرمعمولی معاشی تباہی پھیلانے والے عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin