NPG Media

پاکستان میں کورونا سے مزید 88 اموات،4ہزار 7نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 88 اموات اور 4 ہزار 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 177 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 97 ہزار 468 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 63 ہزار 436 ہے اور 8 لاکھ 13 ہزار 855 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 739 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 891، خیبر پختونخوا 3 ہزار 900، اسلام آباد 744، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 526 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار 156،خیبرپختونخوا ایک لاکھ 29 ہزار 13، پنجاب 3 لاکھ 33 ہزار 57، سندھ 3 لاکھ 6 ہزار 707، بلوچستان 24 ہزار 413، آزاد کشمیر 18 ہزار 651 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 471 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin