NPG Media

کابینہ میں توسیع کا امکان، ایم کیو ایم ، ق لیگ کو مزید ایک ،ایک وزارت ملے گی

اسلام آباد (این پی جی میڈیا)اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے وزیراعظم عمران خان کی دوسری وزارت کی پیشکش قبول کرلی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بجٹ 22ـ2021 سے قبل وفاقی کابینہ میں توسیع کا امکان ہے۔ حکومت نے اتحادی جماعتوں کو وزارتوں کی پیشکش کردی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم، ق لیگ اور بی اے پی کو مزید ایک ایک وزارت کی پیشکش کی ہے۔

ایم کیو ایم جسے اس سے قبل بھی دوسری وزارت کی پیشکش ہوچکی ہے مگر وہ اسے لینے سے انکاری رہی ہے کیونکہ اْس کا پورا زور معاہدے کی تکمیل پر رہا ہے تاہم اب ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کی دوسری وزارت کی آفر قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل انہیں منانے میں کامیاب رہے ۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری نے پارٹی قیادت کو دوسری وزارت لینے پر آمادہ کیا ہے۔ایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول صدیق نے فیصل سبزواری کو ہی بطور وزیر عمران خان کی کابینہ میں شمولیت کا گرین سگنل دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ق لیگ کی طرف سے سینیٹر کامل علی آغا اور بی اے پی کے نوار کاکڑ متوقع طور پر عمران خان کی کابینہ میں شامل ہونگے ،ذرائع کے مطابق دوسری طرف پی ٹی آئی نے اپنے ایک ایم این اے طاہر صادق کو بھی وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal