NPG Media

 اعلی تعلیم کا فروغ ہی ملک کی ترقی کا زینہ ثابت ہوگی،وزیر اعظم

اسلام آباد (این پی جی میڈیا)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اعلی تعلیم کا فروغ ہی ملک کی ترقی کا زینہ ثابت ہوگی، وزیر تعلیم فاقی وزارت منصوبہ بندی اور وفاقی وزارت خزانہ، تعلیم اور خزانہ کی صوبائی وزارتوں کے ساتھ فوری طور پر مشاورت کریں ،وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اعلی تعلیم کے لیے مختص رقم کو بڑھانے کا مصمم ارادہ رکھتی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر شفقت محمود، چیئرمین وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے سائنس و ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان، قائم مقام چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن انجینئر فاروق بزائی اور سینئر افسران شریک ہوئے۔

چیئرمین وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے سائنس و ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان نے اجلاس کو اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے درکار ایچ ای سی کو درکار وسائل اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو اعلی تعلیم کے لیے وسائل کو بڑھانے کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اعلی تعلیم کا فروغ ہی ملک کی ترقی کا زینہ ثابت ہوگی۔ ترقی یافتہ ممالک اپنی جی ڈی پی کا کثیر حصہ تعلیم پر خرچ کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ممالک مزید خوشحال بنتے ہیں۔اعلی تعلیم کے لیے مالی وسائل بڑھانے کے ضمن میں وزیر اعظم نے وفاقی وزیر تعلیم کو ہدایت دی کہ وہ وفاقی وزارت منصوبہ بندی اور وفاقی وزارت خزانہ، تعلیم اور خزانہ کی صوبائی وزارتوں کے ساتھ فوری طور پر مشاورت کی جائے جس میں اعلی تعلیم کے لیے وسائل بڑھانے کی نشاندہی کی جائے اور ایک ہفتہ کے اندر سفارشات پیش کی جائیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اعلی تعلیم کے لیے مختص رقم کو بڑھانے کا مصمم ارادہ رکھتی ہے۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin