NPG Media

پاکستان کا اسرائیل حماس جنگ بندی کا خیر مقدم

فوٹو:فائل

اسلام آباد:پاکستان نے اسرائیل حماس جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیر خا رجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یہ اجتماعی اقدام کی طاقت، ہر شخص اور ہر قوم کی کوششوں کا نتیجہ ہے، دعاہےکہ جنگ بندی فلسطین میں امن کی جانب پہلا قدم ہو۔

شاہ محمود قریشی نے صدر جنرل اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس سے خطاب میں جنگ بندی کو مسلم امہ کی سفارتی کاوشوں کا ثمر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کا مستقل حل ڈھونڈنا ہوگا۔

فلسطینی وزارت صحت کےمطابق اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ میں اب تک 232 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 65 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 1900 افراد زخمی ہیں اور 10 ہزار سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin