NPG Media

مسلسل جیلیں کاٹ رہے ہیں، کیا یہ ڈیل ہے؟ شہبازشریف

چارسدہ:(این پی جی میڈیا) پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ(ن)کے صدر شہبازشریف نے کہاہے کہ مسلسل جیلیں کاٹ رہے ہیں، کیا یہ ڈیل ہے ؟۔حکومت سے کس نے کہا کہ ہمیں این آر او دے دو ؟ عمران خان کے حکم پر جیل میں ناروا سلوک کیا گیا۔

ولی باغ چارسدہ میں بزرگ سیاستدان بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر تعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا تھا کہ انتقامی کاررائیوں کا سامنا پہلی بار نہیں بہت پرانا ہے۔ مجھے 1996 میں سب سے پہلے گرفتارکیاگیا، مجھے اٹک اور لانڈھی جیل میں بھی رکھاگیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے کس نے کہا کہ  ہمیں این آر او دے دو۔ جیلیں کاٹ رہے ہیں کیا یہ ڈیل ہے۔ مجھے دوران جیل زمینوں پر سلایا جاتا تاکہ مجھے مزید تکلیف پہنچے۔ عدالتی حکم پر مجھے بہتر گاڑی میں لایاگیا۔ عدالت کی جانب سے اجازت ملنے کے باوجود مجھے بیرون ملک جانے سے روکا گیا جو توہین عدالت ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ اسکینڈل کے کردار سامنے آچکے ہیں،2017 میں منصوبے کے کاغذات تیار ہو چکے تھے، ڈاکٹر توقیر میرے سیکریٹری رہ چکے ہیں میں نے انہیں بہت ایماندار پایا، وزیراعظم عمران خان نے خود رنگ روڈ توسیع کی منظوری دی اور بعد میں شورمچایا، بالکل اسی طرح پہلے چینی ایکسپورٹ کی منظوری دی اور بعد میں امپورٹ کاحکم دیا، ن لیگ نے رنگ روڈ سکینڈل پر واضح موقف اپنایا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin