NPG Media

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا امکان

واشنگٹن(این پی جی میڈیا) غزہ میں گزشتہ 11 دنوں سے جاری اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے بعد اب جنگ بندی کا امکان ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق غزہ میں گزشتہ 10 دنوں سے جاری اسرائیلی بمباری کے بعد اب اسرائیلی حکومت اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جنگ بندی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، مصری حکام نے حماس کی قیادت سے مذاکرات کیے ہیں جب کہ اسرائیلی نے تسلیم کیا ہے کہ اس نے فوجی اہداف حاصل کرلیے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کے لیے امریکا، مصر اور قطر سمیت دیگر یورپی ممالک اپنا کردار ادا کررہے ہیں، ان ممالک کی جانب سے غزہ کی خراب صورتحال کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور حماس کی قیادت پر کشیدگی ختم کرنے کے لیے شدید دباؤ ہے۔امریکی حکام کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کو حالیہ ہفتے کے دوران ہی سیز فائر کی امید ہے کیوں کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان کسی بھی قسم کا تصادم ایک بار پھر اس نازک صورتحال کو مزید خراب کرسکتا ہے۔

دوسری جانب امریکی سینیٹر برنی سینڈرز  نے امریکی سینیٹ میں فلسطینیوں کی حمایت میں قراردار پیش کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برنی سینڈرز نے کہا کہ یہ قرارداد امریکا اور دنیا بھر کے اکثریتی عوام کے جذبات کی عکاس ہے، ہر فلسطینی کی زندگی اہمیت رکھتی ہے، اس لیے ہم فوری فائربندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں فوری جنگ بندی کے لیے ہمیں پاپائے روم، یورپی یونین، سیکرٹری جنرل اور دیگرکی حمایت حاصل ہے، تنازع کا سفارتی حل چاہتے ہیں تاکہ عالمی قوانین اور انسانی حقوق کا تحفظ کیا جاسکے۔برنی سینڈرز نے کہا کہ 64 بچے اور 38 خواتین سمیت فلسطینیوں کی ہلاکتوں کو اہمیت کیوں نہیں دی جا رہی، بعض امریکی سینیٹرزکا صرف اسرائیلی ہلاکتوں کی مذمت کرنا افسوسناک ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal