NPG Media

حکومت کا نیا پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیا پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ، 10سالہ مدت کے لیے جاری ہونے والے پاسپورٹ کی فیس بھی کم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

وفاقی دارلحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاسپورٹ سے متعلق تاریخی فیصلے کیے ہیں، 28 اپریل سے نیا پاسپورٹ جاری کرنے جارہے ہیں، آفیشل اور ریڈ پاسپورٹ کو تبدیل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا ، مشرقی وسطیٰ جانے والوں کو 10 سال کے لئے پاسپورٹ جاری کریں گے، غریب لوگوں کو 3 ہزار روپے کی فیس پر 10سال کے لئے پاسپورٹ جاری ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یکم جنوری سے پوری دنیا میں ای سروس شروع کر رہے ہیں۔ آج سے پاسپورٹ ایس ایم ایس سروس شروع کر رہے ہیں لیکن آن لائن پاسپورٹ میں کچھ وقت لگےگا۔وزارت داخلہ میں شکایٹ پورٹل بھی بنائیں گے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیں120 دن کاٹارگٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک میں کام کرنے والے چینی شہریوں کیلئے ویزا کی سہولت مزید آسان کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کابینہ نے مجھے ای سی ایل کمیٹی کا انچارج بنایا ہے، جرائم میں ملوث لوگوں کے علاوہ دیگر کو بلیک لسٹ سے نکالا جائے گا، بلیک لسٹ میں ایک لاکھ کے قریب لوگ ہیں، جنہیں 25 ہزار تک لایا جائےگا۔

شیخ رشید نے مردم شماری کے حوالے سے ایم کیو ایم کے تحفظات پر کہا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی جماعت ہے وہ ناراض نہیں ہوگی، جب کراچی جائیں گے تو حکومت کے علاوہ ایم کیو ایم کے مرکز بھی جاؤں گا۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے پاسپورٹ کی مدت کب ختم ہوگی یہ نہیں معلوم۔مولانا فضل الرحمان فساد کی اصل جڑ ہے۔ 20 افراد کی فہرست میں مولانا فضل الرحمان کا نام ٹاپ پر ہے۔ انہوں نے کہا کل ایسا نہ ہو مجھ پر مقدمہ درج کردیا جائے۔ بینظیر کی جان کو خطر ے سے آگاہ کرنے والو ں کے خلاف مقدمہ کیا گیا۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin