NPG Media

کوئی پیار سے وزیراعظم کی جان تو لے سکتا ہے لیکن بلیک میلنگ نہیں کرسکتا:فردوس عاشق اعوان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کاکہناہے کہ پیار سے کوئی وزیراعظم کی جان تو لے سکتا ہے لیکن بلیک میلنگ کرکے ان کے سر کا بال بھی نہیں لے سکتا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق نے کہا کہ جہانگیر ترین نے واضح کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی میں تھے ، ہیں اور رہیں گے، تحریک انصاف ایک خاندان کی طرح آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غلام سرور خان ہو یا کوئی اور، تحفظات کے لیے مناسب فورمز پر بات کی جانی چاہیے، بجٹ کے موقع پر پی ٹی آئی کا کوئی رکن علیحدہ ہو کر سیاسی خودکشی نہیں کرے گا۔

فردوس عاشق کاکہنا تھاکہ وزیراعظم نہ خود کرپٹ ہیں، نہ کسی کو کرپشن کرنے دیں گے، سیاسی یتیموں کے ٹولے میں موجود درباریوں اور کنیزوں کے درد سے بخوبی آگاہ ہیں، وہ ڈاکٹر ہیں، انہیں معلوم ہے کہ کس کی سرجری ہونا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin