NPG Media

پی سی بی کو امارات کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرانے کی اجازت دیدی

لاہور:(این پی جی میڈیا) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز  ابوظبی میں ہوں گے  جس کی تصدیق امارات کرکٹ بورڈ نے کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام آپریشنل معاملات کا جائزہ لینے کے بعد پی سی بی تفصیلات جاری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق امارات کرکٹ بورڈ کو اپنی حکومت کی جانب سے پی ایس ایل کے انعقاد کی کلیئرنس مل گئی ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس 6 میں 34 میچز کھیلے جانے تھے اور ابتدائی 14 میچز پاکستان میں کھیلے جاچکے ہیں۔ ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ایونٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز یکم جون سے ابو ظبہی میں کھیلے جائیں گے اور ابو ظبہی میں ہی 20 جون کو اس کا فائنل کھیلا جائیگا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal