NPG Media

کسی کو قانون پسند نہیں تو قانون بدل لیں :شہزاد اکبر

 

اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا قابل احترام ہیں،کسی کو قانون پسند نہیں تو قانون بدل لیں ترمیم کی گنجائش ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے اختیارات کی کوئی جنگ نہیں ، شیخ رشید وزیر ہیں ان کے پاس اختیارات ہیں اور ہم مشیر ہیں، عدالت اپنے فیصلوں میں مشیروں کے اختیارات کا تعین کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر شخص اور ہرادارہ قابل احترام ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا بھی قابل احترام ہیں، کسی کو قانون پسند نہیں تو قانون بدل لیں ، ترمیم کی گنجائش موجود ہے، کسی ادارے کے افسر کو نشانہ بنانا مناسب نہیں۔

مشیر داخلہ نے کہا کہ اگر کوئی رکن کسی کو چیک دے اور وہ باؤنس ہو تو قانون کے مطابق ایس ایچ او ایف آئی آر درج کرے گا۔ کیا اس پر کیا رکن پارلیمنٹ کہے گا کہ میرا استحقاق متاثر ہوا ہے اور ہم اسے پارلیمنٹ میں بلا لیں گے؟

شہزاد اکبر نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو وطن واپس لانے سے متعلق کہا کہ نواز شریف کی برطانیہ سے ڈی پورٹیشن کے لیے وہاں متعلقہ حکام سے بات کی جس پر ابھی برطانیہ کو فیصلہ کرنا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin