NPG Media

او آئی سی کا اقوام متحدہ سے فلسطینیوں پر حملے رکوانے کا مطالبہ

جدہ :اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے حملے رکوانے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق او آئی سی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہ حملے رکوائے اوربے گناہ فلسطینیوں کو بچانے کے لیے بین الاقوامی حفاظتی فورس مہیا کرے۔

اجلاس سے خطاب کے دوران ایران اور ترکی نے اسرائیل سے تعلقات بہتر بنانے والے مسلم ممالک کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے، اسرائیلی حملوں میں اب تک 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal