NPG Media

الیکشن کمیشن نے شکایات کے لئے آن لائن سسٹم قائم کرلیا

فائل فوٹو

اسلام آباد (این پی جی میڈیا) الیکشن کمیشن پاکستان نے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شکایات کے لیے آن لان کمپلین مینجمنٹ سسٹم قائم کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے قائم کئے گئے نئے مینجمنٹ سسٹم سے ساری دنیا سے لوگ انتخابات سے متعلق شکایت جمع کرا سکیں گے اور اس کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام کے نام شکایات کا اندارج بھی ممکن ہوگا۔ نئے سسٹم کے متعارف ہونے کے بعد اب تک چھ سو سے زائد شکایات موصول ہوچکی ہیں۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی الیکشن کمیشن کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن میں ملازمت کے لیے تمام چیزین آن لائن کردی گئیں ہیں جبکہ ادارے کافیس بک اور یو ٹیوب اکاونٹ بھی قائم کردیا گیا ہے ساتھ ہی ٹیلی ہیلپ لائن کے ذریعے ووٹرز ووٹ کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal