NPG Media

حکومت کا چھوٹےتعلیمی اداروں کو5 لاکھ روپےتک قرض دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:چھوٹے تعلیمی اداروں کو وفاقی حکومت کی جانب سے کو5 لاکھ روپےتک قرض دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرپرسن پیراضیا بتول نے بتایا کہ قرض اساتذہ کونوکریوں سے نہ نکالنےاورتنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط ہوگا۔وزارت تعلیم،بینکوں کو قانون کی پاسداری کرنیوالےتعلیمی اداروں کی فہرست دے گی۔

چیئرپرسن پیرا نے بتایا کہ اسکولزکی بینکوں میں قرض کی درخواست کےبعد ریکارڈ دیکھا جائےگا جبکہ حکومت سیکیورٹی کی فراہمی اورسود کی ادائیگی میں بھی تعاون کرےگی۔ضیا بتول نے مزید وضاحت کی کہ صوبے،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیزکےذریعےبینکوں کو فہرست فراہم کرینگے۔

واضح رہےکہ موجودہ سال مارچ سے ستمبر تک تعلیمی ادارے بند تھے۔ ستمبر سے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولےگئےتاہم ملک میں کرونا کی دوسری لہر کے ساتھ ہی نومبر کے آخری ہفتے سےتعلیمی ادارے جنوری 2021 تک بند کرنےکافیصلہ کیا گیا۔ این سی او سی جنوری کی پہلے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق جائزہ لے گی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -پیر، 27 جون ، 2022

rashid afzaal

پھلوں اور سبزیوں کے آج کے ریٹس-پیر 27جون، 2022

rashid afzaal