NPG Media

سعودی عرب مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے: فواد چوہدری

فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ ہم مسئلہ کشمیر کے بارے میں سعودی قیادت کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

سعودی ٹی وی کو انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب کا یہ تیسرا دورہ ہوگا، عمران خان کے سعودی قیادت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دونوں ممالک میں اسٹریٹیجک پارٹنرشپ سے متعلق گفتگو کریں گے جب کہ دورے میں سپریم کوآرڈینیشن کونسل اور اقتصادی شراکت داری پربھی بات ہوگی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم مسئلہ کشمیر کے بارے میں سعودی قیادت کی جانب دیکھ رہے ہیں، سعودی عرب مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے ایران سعودی عرب تنازع کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، ممالک کو ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے، ایران کے ساتھ مذاکرات سے متعلق سعودی ولی عہد کے بیان کے حوالے سے وزیراعظم اپنا کردار ادا کریں گے۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر آج سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin