NPG Media

شام 6 بجے کے بعد گروسری سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

کراچی(این پی جی میڈیا)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شام 6 بجے کے بعد گروسری سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ریسٹورنٹس کو افطار کے بعد ٹیک اویکی سہولت فراہم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم انہیں ہوم ڈلیوری فراہم کرنے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اتوار کے بعد ایس او پیز کے نفاذ کو مزید سخت کرینگے اور ہاکس بے ، سی ویو اور اس طرح کے دیگر تفریحی مقامات عوام کیلئے بند ہونگے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ کورونا وائرس ٹاسک فورس کے اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں نئے کوویڈ کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جہاں تشخیص کا تناسب 14.32 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ کافی خطرناک ہے۔ اب  حیدرآباد میں نئے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے،  حیدرآباد جس کا تناسب 29 اپریل کو 20 فیصد تھا اور 5 مئی کو 11.92 فیصد سامنے آیا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اپریل میں 154 مریض فوت ہوگئے تھے اور مئی میں اب تک کوویڈ نے  33 افراد کی جان لی ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ لوگ ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے ہیں۔ 5 مئی کو شہر بھر میں  627 افراد کا چالان کیا گیا اور 1276.500 ملین روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے 64 دکانوں کو سیل کیا ، 7 افراد کو گرفتار کیا اور 369 افراد کو متنبہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ لوگوں کو صورتحال سمجھ میں نہیں آرہی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ماہرین اور ٹاسک فورس کے ممبروں کے مشورے پر فیصلہ کیا کہ جمعہ سے گروسری / کریانہ کی دکانوں سمیت تمام دکانیں شام 6 بجے کے بعد بند کردی جائیں گی۔ ریسٹورنٹس افطار کے بعد ٹیک اوے فراہم نہیں کرسکتے لیکن انہیں ہوم ڈلیوری فراہم کرنے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام تفریحی مقامات بشمول سی ویو، ہاکس بے اور دیگر عوام کیلئے بند کردیئے جائیں گے۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ اتوار کے بعد صوبے کے عوام کو گھروں میں رکھنے کے لئے مزید سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو ٹھوس وجوہات کے ساتھ باہر جانا چاہئے  لیکن احتیاطی تدابیر ہونی چاہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ نجی اسپتالوں کو بلا معاوضہ ویکسین لگانے کی ہدایت کریں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal