NPG Media

مولانا طارق جمیل کی جم میں ایکسر سائز کرتے ویڈیو وائرل

اسلام آباد (این پی جی میڈیا) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل  نے جم جوائن کرلیا، ان کی جم میں ایکسرسائز کرتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آگئی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔

مولانا طارق جمیل کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے  کہ   مولانا طارق جمیل بائی سیپ کی ورزش کررہے ہیں، جبکہ ان کا کوچ محمد شوزب بھی ساتھ موجود ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے کوچ محمد شوزب نے بتایا کہ مولانا طارق جمیل اپنی تلمبہ رہائشگاہ پر قائم نجی جم میں ورزش کر رہے تھے ، مولانا اپنا زیادہ وقت فیصل آباد اور کراچی میں صرف کرتے ہیں، وہ جب بھی تلمبہ آتے ہیں تو میں ان کی کوچنگ کرتا ہوں۔

شوزب نے بتایا کہ میں مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے اور دیگر فیملی ممبران کو بھی ٹریننگ دیتا ہوں ۔

گزشتہ دنوں مولانا طارق جمیل نے اپنا برانڈ ایم ٹی جے متعارف کروایا تھا، جس کے حوالے سے یہ افواہیں گردش کرر رہی تھیں کہ ایک ازاربن کی قیمت ساڑھے پانچ سو روپے رکھی گئی ہے لیکن یہ افواہیں غلط نکلیں اور برانڈ کی جانب سے تردید کر دی گئی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal