NPG Media

جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات 

راولپنڈی (این پی جی میڈیا) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی مسلح افواج کے سربراہ نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی،افغان امن عمل اورباہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی،افغان امن عمل اورباہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی سیکیورٹی سمیت فوجی تعاون کے امورپربھی تفصیلی بات چیت کے علاوہ آرمی چیف نے فوجی تعاون کومزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ پاک سعودی عرب تعاون کے خطے میں امن،سیکیورٹی پرمثبت اثرات ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی مسلح افواج کے سربراہ نے آرمی چیف کوتعاون کی یقین دہانی کرائی ۔لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی نے کہاکہ سعودی عرب امن کیلئے تمام اقدامات کی حمایت کرتا رہیگا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin