NPG Media

وزیر اعظم عمران خان سے عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات

فائل فوٹو

اسلام آباد(این پی جی میڈیا) وزیر اعظم سے عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور مولانا طارق جمیل کے دوران ہونے والی ملاقات میںکورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے متعلق گفتگو بھی ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مساجد میں ایس او پیز پر جتنا عمل ہوا اتنا کہیں نہیں ہوا تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ مساجد میں علمائے کرام عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی ترغیب دیتے رہیں۔

مولانا طارق جمیل نے وزیر اعظم عمران خان کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اس ضمن میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin