NPG Media

حکومت مہنگائی کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے، بلاول بھٹو

فائل فوٹو

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے زندگی گزارنا ناقابل برداشت ہوتا جارہا ہے، گھروں کے کرایوں کی مد میں 9.3 فیصد تک کے اضافہ ہوا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے یہ بھی کہا کہ ایک سال میں بجلی کے بلوں کی قیمتوں میں 29 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے، ٹماٹر کی قیمتوں میں 67 فیصد تک ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کہتے ہیں گھبرانا نہیں ہے لیکن میں تو بہت پہلے اگست 2018 سے ہی گھبرا چکا ہوں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی دارالحکومت کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 249 الیکشن میں دھاندلی کی کوئی شکایت نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا دوبارہ گنتی کا فیصلہ ہم نے تسلیم کیا ہے جبکہ دوبارہ گنتی کو ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کر دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے دوبارہ گنتی کرانے کے فیصلے پر حیرت ہوئی۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 2017 میں بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی بات کی گئی تھی لیکن جب تک ہم سیاسی بیانات سے آگے نہیں جائیں گے تو ترقی نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سنا تھا پروازوں میں محدود نشستیں رکھی جائیں گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ہم نے سندھ میں سرکاری دفاتر میں 20 فیصد حاضری رکھی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ چھوٹے کمرے میں 50 افراد کھڑے ہیں تو یہ کورونا روکنے کا طریقہ نہیں۔ بٹن دباتے ہیں اور ایس او پیز کا معلوم ہوجاتا ہے۔ کتنی فالو ہوئیں، ہمیں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin