NPG Media

دہشتگردوں کا حملہ،ایف سی کے 4جوان شہید،6زخمی

ژوب:بلوچستان کے علاقے ژوب میں پاک افغان بارڈر پرباڑ لگانے کے دوران دہشتگردوں نے سرحد پار ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات(آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے4 جوان شہید اور6زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ شہداء میں حوالدار نورزمان، سپاہی شکیل عباس، سپاہی احسان اللہ اور نائیک سلطان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کے جوان پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے کہ دہشتگردوں نے اچانک حملہ کیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin