NPG Media

وزیراعظم عمران خان 25ویں روزے سعودی عرب جائیں گے

اسلام آباد(این پی جی میڈیا)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 25ویں روزے سعودی عرب کے دورے پرروانہ ہونگے جہاں وہ سعودی قیادت سے ملاقاتیں اور عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔اپنے دورہ سعودی عرب کے موقع پر وزیراعظم پاکستان ملک وقوم اور امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعائیں کریں گے۔

فواد چودھری کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہم ہے، اس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب پہلے سے ہی شیڈول ہے، وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت میں سعودی عرب کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سعودی عرب کی سول اور عسکری حکام سے ملاقات کریں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin