NPG Media

کورونا کی تیسری لہر کے باعث یونیورسٹی کے طلبا کو فیسوں میں بڑا ریلیف مل گیا

لاہور : پنجاب یونیورسٹی نے طلبا کو فیس میں 20 فیصد رعایت دے دی اور کہا 5مئی سے طلبہ سے ہاسٹل خالی کرائے جائیں گے، صرف بین الاقوامی طلباکو ہاسٹلز میں رہنے کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی نے طلباکو ریلیف دیتے ہوئے فیس میں 20 فیصد رعایت دے دی، ترجمان کا کہنا ہے کہ عید الفطر کی چھٹیوں کے باعث 6 مئی سے آن لائن کلاسز نہیں ہوں گی اور 5مئی سے طلبہ سے ہاسٹل خالی کرائے جائیں گے، صرف بین الاقوامی طلباکو ہاسٹلز میں رہنے کی اجازت ہوگی۔

گذشتہ روز کورونا کی تیسری لہر میں وزارت تعلیم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد کےنجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا تھا ۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ اپریل اور مئی کے فیسوں میں 20فیصد کمی کی جائے اور فیسوں میں کمی کا اطلاق 8ہزار زائ دفیسوں والے اداروں پرہوگا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -پیر، 27 جون ، 2022

rashid afzaal

پھلوں اور سبزیوں کے آج کے ریٹس-پیر 27جون، 2022

rashid afzaal