NPG Media

یورپی یونین کے تحفظات دور کرنے کیلئے تیار، توہین رسالتۖ قانون پر سمجھوتہ نہیں ہو گا،عمران خان

اسلام آباد(این پی جی میڈیا)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے پاکستان یورپی یونین کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے تیار ہے لیکن توہین رسالت ۖ قانون پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی صورتحال پر غور کیلئے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جی ایس پی پلس اسٹیٹس اور یورپی یونین کی قرارداد کا معاملہ زیر غور آیا۔ قرارداد میں اٹھائے گئے نکات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

حکومت نے یورپی یونین کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جبری گمشدگی اور صحافیوں کے تحفظ اور آزادی اظہار کے قوانین پارلیمنٹ میں لانے پر اتفاق ہوا۔اجلاس میں آزادی اظہار کے قوانین بھی جلد پارلیمنٹ میں لانے پر اتفاق ہوا۔ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کوششیں جاری رہیں گی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin