NPG Media

فواد چوہدری نے صحافیوں کو گھر فراہم کرنے کی بڑی خوشخبری سنادی

فائل فوٹو

اسلام آباد : وفاقی وزیر وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آبادریجن کے600 صحافیوں کے لئے گھر مختص کئے جائیں گے اور پروگرام کا دائرہ کار کراچی،لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ تک بڑھایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور وزیر مملکت فرخ حبیب کی چیئرمین نیاپاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں صحافیوں کو وزیراعظم ہاؤسنگ منصوبے میں شامل کرنے سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

وفاقی وزیر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا صحافیوں اورمیڈیا ورکرزکی فلاح و بہبوداولین ترجیح ہے، اسلام آبادریجن کے600 صحافیوں کے لئے گھر مختص کئے جائیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پروگرام کا دائرہ کارکراچی،لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ تک بڑھایاجائے گا اور منصوبے کو بتدریج پشاور اور کوئٹہ بھی لے کر جائیں گے۔

یاد رہے وفاقی وزیر وزیر اطلاعات نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ صحافیوں کیلئےوزیراعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سےگھر،صحت کارڈدیں گے اور تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کیلئے قانون سازی کے ساتھ ساتھ انشورنس لارہے ہیں، پریس کلب کوسہولتیں دینابھی میری پالیسی ہوگی، ڈیجیٹل میڈیا کومکمل سپورٹ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم اورڈرامہ کی بحالی پہلی ترجیح ہے، سرسید احمد خان، ٹیپوسلطان کی زندگیوں پر پروڈکشن کا کام شروع کیا جارہا ہے، نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو 5 کروڑ روپے تک قرضے کی سہولت دیں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal