NPG Media

نیب 20 سال سے ہے لیکن طاقتور کے خلاف کارروائیاں ہمارے دور میں شروع کیں: وزیراعظم عمران خان

فوٹو:فائل

گلگت (این پی جی میڈیا) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیب 20 سال سے ہے تاہم طاقتور کے خلاف اس نے کارروائیاں ہمارے دور میں شروع کیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسد عمر کو جی بی پیکج کے لیے خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور قرض کی ادائیگی کی وجہ سے ہمارے پاس کم پیسہ ہوتا ہے تاہم کم پیسے کے باوجود اس طرح کا پیکج فراہم کرنا بڑا کارنامہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جی بی کا اصل پوٹینشل سیاحت ہے اور پاکستان کی برآمدات 25 ارب ڈالر ہے، سوئٹزرلینڈ صرف سیاحت سے 60 سے 80 ارب ڈالر کماتا ہے تاہم جب جی بی میں سیاحت میں ترقی ہوگی تو ملک کو فائدہ پہنچے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے بڑے غلط فیصلے بھی ہوجاتے ہیں، ماضی میں مجھ سے ٹکٹ دینے میں کئی غلطیاں ہوئیں اب ٹکٹ دینے میں غلط فیصلے پراکثر سوچتا بھی ہوں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی ذات کوفائدہ پہنچانے کے لیے اقتدار میں آتےہیں اور یہ لوگ اقتدار میں آکر پیسہ باہر بھیجتے ہیں، ملک سے پیسہ باہر لے جانے والے ملک کے سب سے بڑے غدار اور مجرم ہیں، یہ نام عوام کا لیتے ہیں اور اقتدار میں آکر اپنا پیٹ پالتے ہیں، ملک میں بڑے چوروں کا احتساب ضروری ہوچکا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس ملک میں انصاف نہ ہو وہ کبھی عظیم ملک نہیں بن سکتا اور جس ملک میں انصاف نہ ہو، قانون کی بالادستی نہ ہو وہاں خوشحالی کبھی نہیں آسکتی، جہاں طاقتور لوگ چوری کرتے ہیں وہ ملک تباہ ہوکر رہ جاتا ہے، نیب 20 سال سے ہے لیکن طاقتور کے خلاف اس نے کارروائیاں ہمارے دور میں شروع کیں ہیں، نیب نے ہمارے دور میں بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ڈیموکریٹ ہوں، کبھی کسی ڈکٹیٹرکی حمایت نہیں کرسکتا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal