NPG Media

عمران خان کو بدترین حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا، بلاول بھٹو

فائل فوٹو

کراچی :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو سب سے کرپٹ قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شروع میں ہی حکومت کو بتا دیا تھا کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بدترین حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا، انہوں نے احتساب کا نعرہ لگاکر کرپشن کو فروغ دیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کیلئے غیرملکی فرم کو جرمانہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ دار وں کی لوٹ مار کا خمیازہ عوام مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin