NPG Media

حکومت عوام کو کورونا سے بچانے میں ناکام ہو چکی ہے، شہباز شریف

فوٹو:فائل

حالات بدسے بدترین ہوتے جارہے ہیں اورحکومت سنگین ترین مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہورہی ہے، شہباز شریف

لاہور:( این پی جی میڈیا)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالات بدسے بدترین ہوتے جارہے ہیں اورحکومت سنگین ترین مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہورہی ہے ،این سی او سی پیش بندی نہیں کرسکی کہ آنے والے حالات کا رخ کیا ہوگا اور ہمیں طویل المدتی کیا لائحہ عمل اپنانا چاہیے ۔

پارٹی کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز  سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھر میں جنگی بنیادوں پر ویکسین کی فراہمی کا عمل شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر محاذ پر ناکام حکومت کورونا کے پھیلائوکو روکنے میں سنگین بدانتظامی سے قوم کی اجتماعی زندگی خطرے میں ڈال چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر جامع حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے انتظامی اور حکومتی نظام مکمل طورپر مفلو ج اور معطل ہوچکا ہے۔ کورونا ویکسین کی خریداری اور شہریوں کو بروقت فراہمی ہوتی تو اس ہلاکت خیز وائرس کوپھیلنے سے روکا جاسکتا تھا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہسپتالوں کا انتظام بھی افراتفری کا شکار ہے، متبادل انتظامات کی غیرموجودگی اورپیشگی تیاری کہیں دکھائی نہیں دے رہی ،افسوسناک اور سنگین ترین امر یہ ہے کہ اس وقت بھی حکومت درپیش حالات کے مطابق اقدامات نہیں کررہی ،حالات بدسے بدترین ہوتے جارہے ہیں اورحکومت سنگین ترین مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہورہی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal