NPG Media

وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے

فائل فوٹو

اسلام آباد (این پی جی میڈیا) وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ماہ رمضان میں ہی سعودی عرب کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران وزیر اعظم سعودی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا 7 مئی کو 2 روزہ دورے پر سعودی عرب جانے کا امکان ہے تاہم وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے شیڈول کو حتمی شکل دے جانے پر کام جاری ہے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان دورہ سعودی عرب سعودی ولی عہد کی دعوت پر کررہے ہیں، جہاں دورہ سعودی عرب کے دوران مختلف امور زیرغور لائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کوسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی صحت سے متعلق ان کی خیریت دریافت کی تھی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin