NPG Media

اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن استعفوں پر تیار نہیں ہیں: فضل الرحمان

اسلام آباد (این پی جی میڈیا) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اتحاد میں واپسی کی خواہشمند ہے اور اس کے لیے اتحاد کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن استعفوں پر تیار نہیں ہے اور اپوزیشن جماعتوں نے میرا اسمبلیوں سے حلف نا لینے کا مطالبہ نا مان کر اپنا نقصان کیا ہے، تاہم اپوزیشن ارکان کچھ عرصے حلف نا اٹھاتے تو معاملات کی نوعیت کچھ اس وقت کچھ اور ہوتی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کے پی ڈی ایم سے استعفے منظور نہیں کیے، پیپلز پارٹی اتحاد میں واپسی کی خواہشمند ہے، تاہم ہماری شرط پر سوچ بچار کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے، پیپلز پارٹی اور اے این پی کے لیے اتحاد میں شمولیت میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے اور اگر پیپلز پارٹی ہمارا مؤقف تسلیم کر لے تو ہم سینیٹ میں ان کے اپوزیشن لیڈر کو تسلیم کرنے کا سوچ سکتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اے این پی بھی باپ سے ووٹ لینے پر پیپلز پارٹی سے ناراض ہے، اس وقت اے این پی کی قیادت کو کسی دباﺅ کی وجہ سے اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کرنا پڑا، پیپلز پارٹی کے لیے اتحاد کے دروازے کھلے ہیں تاہم جو ہم نے وضاحت طلب کی تھی وہ دے دیں تو معاملات آگے چل سکیں گے۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ اتحاد برقرار ہے اور عید کے بعد اس کا سربراہی اجلاس بلایا جائے گا، اس کے علاوہ پی ڈی ایم میں اب ن لیگ کی قیادت شہباز شریف کریں گے اور عید کے بعد بھرپور عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی، ملکی معیشت کو بحال کرنے کے لیے ملک میں سیاسی استحکام انتہائی ضروری ہے جبکہ موجودہ پارلیمنٹ میں ان ہاﺅس تبدیلی کا کوئی آپشن نہیں ہے، انتخابی اصلاحات کے لیے ایسی قومی حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہو سکتی ہے جس میں اپوزیشن کا پلڑا بھاری ہوگا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal