NPG Media

نواز شریف کو ملک کے مقتدر اداروں نے حکومت اور ملک سے نکالا ہے،شاہد خاقان عباسی

فائل فوٹو

کراچی (این پی جی میڈیا)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ملک کے مقتدر اداروں نے حکومت اور ملک سے نکالا ہے۔

مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تیرہ سال  کے دورارن سندھ میں کوئی کام نہیں کیا لیکن الیکشن قریب آتے ہی کام شروع کرادیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این اے 249میں مسلم لیگ (ن) کا بھی امیدوار ہے۔ہمیں افسوس ہے کہ صوبائی حکومت نے وزرا کے فنڈز کو استعمال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل وواڈا اس حلقے سے منتخب ہوکر پانی کے وزیر بنے مگر حلقے میں پانی نہیں لاسکے۔جو وزیر اپنے حلقے میں پانی نہ لاسکے وہ ملک کے لئے کیا کام کریں گے۔حلقے کے عوام کو پانی خریدنے پر ملتا ہے۔عوام کا پانی ان کو ہی فروخت کیا جاتا ہے۔ پانی کی فروخت سے اربوں کی آمدنی کہاں جاتی ہے ؟

 

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پانی کا مسئلہ حل کرائے گی۔بلدیہ کے پانی پر مافیا کا راج ہے۔حکومت پانی فراہم نہیں کرتی ہے ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جن لوگوں نے چینی 115روپے فی کلو اور آٹا 70روپے کلو کردیا ہے عوام ان کو ووٹ نہیں دیںگے ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ ہوتی تو بھی ہم عوام کی بات کرتے۔

انہوں نے کہا کہ نوا شریف کو ملک کے مقتدر اداروں نے حکومت اور ملک سے نکالا ۔نواز شریف علاج کے لیے ملک سے باہر گئے ہیں ۔پی ڈی ایم کا اعتماد بحال کرنے کے لئیے مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی کو دعوت دیتے ہیں ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ دس تقریر میں کرونا پر کوئی بات نہیں کی۔پاکستان واحد ملک ہے جس کو ایک ویکسین خریدنے کی توفیق نہیں ہوئی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal