NPG Media

مسلم لیگ ن نے 135 امیر خاندانوں کو نوازا، تبدیلی سرکار بھی یہی کر رہی،بلاول بھٹو

اسلام آباد:(این پی جی میڈیا) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امیر طبقے کو نوازنا عمران خان کی تبدیلی ہے ، پی ٹی آئی حکومت نے 56 امیر خاندانوں کو 20 ارب روپے سے زائد کی ایمنسٹی دی۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ نئے پاکستان کی ایمنسٹی سکیموں میں ٹیکس چوروں کے لیے ریلیف ہے اور ٹیکس دینے والے تنخواہ دار طبقے کے لیے مہنگائی ہے، کیا مزدوروں اور کسانوں سے سبسڈی چھین کر صرف امیر طبقے کو نوازنا عمران خان کی تبدیلی ہے۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے معاشی اقدامات کا فائدہ صرف اور صرف ملک کے مخصوص سرمایہ دار خاندانوں کو ہو رہا ہے، نئے پاکستان میں سرمایہ دار اور صنعت کار صارفین سے ٹیکس وصول کرکے خود ایمنسٹی سکیموں سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔

 

انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے 135 امیر خاندانوں کو اپنے دور حکومت میں 43 ارب روپے تک کی ایمنسٹی دی۔ پی ٹی آئی حکومت نے 56 امیر خاندانوں کو 20 ارب روپے سے زائد کی ایمنسٹی دی، امیروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا دعویٰ کرکے ایمنسٹی سکیمز دینے والے بتائیں کہ عام آدمی کے لیے انہوں نے کیا کیا۔

 

بلاول بھٹو زردادی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی وہ واحد پارٹی ہے جو عام آدمی کے حالات کو سامنے رکھ کر معاشی پالیسیاں بناتی ہے۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal