NPG Media

جاوید لطیف عدالت کا فیصلہ سننے سے پہلے ہی چلے گئے تھے، مریم نواز

فائل فوٹو

لاہور (این پی جی میڈیا) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کی ضمانت خارج ہونے کے بعد گرفتاری پر مریم نوازشریف نے رد عمل دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مریم نوازشریف نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”ریاست کا کام اپنے لوگوں کے حقوق کی حفاظت کرنا ہے نہ کہ ان کی حب الوطنی پر شک کرنا اور ان پر جعلی مقدمے چلانا۔

مریم نواز نے کہا کہ جاوید لطیف اتنے ہی محب وطن ہیں جتنا ہر پاکستانی ہے اور یہی ان قصور ہے، آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھنا اور اس کی خلاف ورزی پر آواز اٹھانا حب الوطنی نہیں تو اور کیا ہوسکتا ہے؟۔

خیال رہے کہ آج صبح جاوید لطیف کی سیشن عدالت نے ریاستی اداروں اور حکومت کے خلاف تقاریر سے متعلق کیس میں ضمانت میں توسیع کی درخواست خارج کردی تھی، جس کے بعد جاوید لطیف عدالت کا فیصلہ سننے سے پہلے ہی چلے گئے تھے لیکن فیصلہ آنے کے بعد انہیں سی آئی اے پولیس نے سگیاں پل سے گرفتار کرلیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin