NPG Media

ملک میں اس سال گندم کا ریکارڈ ٹوٹے گا، وزیر اعظم عمران خان

ملتان: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس سال گندم کی پیداوار کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے دورہ ملتان کے موقع پر کسانوں سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ کسان کارڈ کے اجرا سے ماڈرن ایگریکلچرکی طرف جارہے ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کے لیے انقلابی اقدامات کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں کسانوں کو 5 سو ارب روپے اضافی ملے اور 2 سال میں گندم کی سپورٹ پرائس 5 سو روپے بڑھی۔ کسان کارڈ کے ذریعے ڈی اے پی کھاد پر کسانوں کو 500 کی بجائے 1000 روپے کی کیش سبسڈی بذریعہ کسان کارڈ گھر بیٹھے منتقل ہو جائے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جتنا کسان کو مضبوط کریں گے ملک اتنا مضبوط ہو گا۔ پاکستان میں پانی کا بہت مسئلہ ہے اور ہم 2 ڈیم بنا رہے ہیں اس کی وجہ سے اضافی پانی آئے گا۔ یہ بہت بڑا پروجیکٹ ہے۔ ڈیمز سے نہروں کو زیادہ پانی میسر ہوگا اور کسان کو فائدہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ غربت دیہی علاقوں میں ہے تاہم اب ہم جدید زراعت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان میں سیڈ ریسرچ تیز کر دی گئی ہے اور دال، سویا بین بھی پاکستان میں اُگانے کی کوشش ہو رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے کرپشن میں کمی ہو گی۔ کسان پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ہم 220 ارب روپے نہریں پکی کرنے پر خرچ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سبسڈی سے ہمیشہ غیر ضروری لوگ فائدہ اُٹھاتے آئے ہیں تاہم یہ حکومتی ذمہ داری ہے کہ وہ سبسڈی کو مستحق لوگوں تک پہنچائے۔ کسان کارڈ شروعات ہیں اور یہ بہت زبردست ہے۔ لوگوں کی زندگی ٹیکنالوجی سے آسان ہو گی اس سے سارا پیپر ورک ختم ہو جاتا ہے اور رشوت ختم ہوتی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو قرضے ملیں گے اور فصلوں کی قیمتیں گرنے پر بھی کسان کارڈ کے ذریعے ان کی مدد کریں گے۔ لائیو سٹاک میں ہم آٹھویں نمبر پر ہیں دودھ کی پیداوار کم ہے اس لیے دودھ مہنگا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin