NPG Media

وزیر اعظم آج جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

File Photo

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج ملتان کا ایک روزہ دورہ کریں گے اور اپنے دورے کے دوران جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

وزیر اعظم اس دورے کے دوران ملتان کے لیے 30 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا بھی اعلان کریں گے۔ وزیر اعظم ملتان میں زرعی یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے جبکہ انجنیئرنگ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

وزیراعظم سے ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin