لاہور (این پی جی میڈیا) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ضمانت ملنے کے بعد جیل سے رہا ہو کر اپنی ماڈل ٹاﺅن میں رہائشگاہ پر پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال مریم نواز نے کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مریم نوازشریف نے شہبازشریف کی گھر آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ہمراہ لی گئیں تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے مختصر پیغام بھی لکھا ہے۔
Welcome back home officially too dearest Uncle @CMShehbaz ☺️ ❤️ pic.twitter.com/F5xuzyzVif
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 23, 2021
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بے حد خوش دکھائی دے رہی ہیں چونکہ ان کی دوسری جانب موجود نشست پر شہبازشریف بیٹھے ہوئے ہیں، مریم نواز نے اپنے پیغام میں لکھا کہ پیارے چچا گھر واپسی پر خوش آمدید کہتی ہوں۔