NPG Media

مسلم لیگ (ن) نے ٹاک شوز میں حصہ لینے والے ترجمان کی نئی فہرست جاری کردی

اسلام آباد (این پی جی میڈیا) مسلم لیگ (ن) نے میڈیا ٹاک شوز میں حصہ لینے کیلئے رہنماؤں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی کی طرف سے جاری کی گئی نئی فہرست میں کئی سینئر رہنماؤں کے نام شامل نہیں کیے گئے جس کے بعد مزکورہ رہنما قیادت سے احتجاج ریکارڈ کروانے لگے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ فہرست پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے لندن سے جاری کی ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، عظمیٰ بخاری، احسن اقبال، رانا ثناءاللہ ، حمزہ شہباز، مصدق ملک، عرفان صدیقی، خرم دستگیر اورطلال چوہدری میڈیا ٹاک شوز میں حصہ لے سکتے ہیں۔

دوسری جانب جاوید لطیف، محمد زبیر اور طارق فضل چوہدری کے نام فہرست میں شامل نہیں کیے گئے جس کے باعث ان رہنماؤں کو ٹی وی ٹاک شوز میں حصہ لینےکی اجازت نہیں ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal