NPG Media

عام آدمی کی زندگی آسان بنانا ہمارا منشور ہے، وزیراعظم عمران خان

فائل فوٹو

اسلام آباد:(این پی جی میڈیا)وزیراعظم عمران خان نے عام آدمی کی زندگی آسان بنانا ہمارا منشور ہے اور ملک سے غربت کا خاتمہ میری بہت بڑی کامیابی ہوگی۔

اسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت ماہی گیروں کو بااختیار بنانے کیلئے وزارت بحری امور اور 4 بینکوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پردستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ماہی گیر بہت محنت کش اور مشکل زندگی گزارتے ہیں اور جس دن مچھلی نہیں پکڑی تو ان کے لیے مسائل ہوتے ہیں کئی دفعہ ان کے بچے بھوکے سوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا شعبہ ہے جہاں بدقسمتی سے کرپشن ہوتی ہے، باہر سے بڑے بڑے ٹرالرز آتے ہیں اورکرپشن ہوتی ہے حالانکہ ان کو نہیں آنا چاہیے لیکن ہمارے لوگ پیسے لے کر ان کو اجازت دیتے ہیں اور وہ ہمارے علاقے سے اتنی مچھلی لے کر جاتے ہیں جس سے ہمارے چھوٹی ماہی گیر متاثر ہوتے ہیں اور اگر اسی طرح چلتا رہا تو ان کے لیے آگے برے حالات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اسکیم کے لیے چار بینکوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کا پاکستان کے لیے اہم کردار ہے، ان چیزوں سے معیشت اٹھتی ہے، جب آپ سستے قرضے دیں، کامیاب جوان کے اندر ماہی گیروں کو قرضے دیں تاکہ وہ اپنی کشتی، جال اور دنیا میں آنے والی نئی مشینریاں خرید سکیں اور خود اپ گریڈ کر سکیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسی طرح ماہی گیرے کا پیشہ اوپر جاتا جائے گا اور ویلیو ایڈ کرے گا، ابھی یہ ویلیو ایڈ نہیں کرتا اور سستی مچھلیاں بھی بیچ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ماہی گیروں کے لیے زبردست پروگرام ہے جس کے تحت ماہی گیروں کو سستے قرضے دے رہے ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کو بااختیار بنانے کا پروگرام شروع کرنے پر ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ 2013میں خیبر پختونخوا سب سے پیچھے رہ گیا تھا تاہم 2013سے2018 کے عرصے میں کے پی کے میں غربت میں کمی واقع ہوئی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin