NPG Media

ایرانی صدر اور وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ ملاقاتیں بہت سود مند رہیں،شاہ محمود قریشی

فوٹو:فائل

تہران (این پی جی میڈیا)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہ ہے کہ ایرانی صدر ،اسپیکر پارلیمنٹ اور وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ ملاقاتیں بہت سود مند رہیں،ہم نے ایران کے ساتھ تجارتی مراسم کے فروغ کیلئے پاکستان اور ایران کی سرحد پر "تجارتی مراکز” کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روضہ امام رضا (ع) پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی ،اسپیکر پارلیمنٹ اور وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ ملاقاتیں بہت سود مند رہیں،میں نے ایرانی قیادت کے ساتھ پاکستان اور ایران کے مابین دہائیوں پر محیط دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے بات چیت کی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے ایران کے ساتھ تجارتی مراسم کے فروغ کیلئے پاکستان اور ایران کی سرحد پر "تجارتی مراکز” کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ،کل ہم نے اس حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ،ہم نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور بارڈر ایریاز کے مکینوں کی سہولت کیلئے "مند پشین کراسنگ پوائنٹ” کو کھول دیا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal