NPG Media

شہباز گِل کو انڈہ مارنے والی خاتون ایک مرتبہ پھرعدالت پہنچ گئی، اب کی بار کیا کِیا؟

لاہور (این پی جی میڈیا) لاہور ہائی کورٹ کے سیکیورٹی اسٹاف نے ایک ن لیگی خاتون کارکن کو احاطہ عدالت سے باہر نکال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جس خاتون کو احاطہ عدالت سے باہر نکالا گیا ان پر کچھ عرصہ قبل وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل پر انڈہ پھینکنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی سٹاف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتِ حال کے پیشِ نظر خاتون کو عدالت سے باہر نکالا کیا گیا ہے، جبکہ خاتون نے میڈیا کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ اپنی پارٹی قیادت سے ملنے کے لیے عدالت تشریف لائی۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر شہباز گل پر راہداری سے عدالت کی طرف جاتے ہوئے ان کے منہ پر انڈے اور سیاہی پھینکی گئی تھی، جس کی وجہ سے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل کی بائیں آنکھ میں انفیکشن بھی ہو گیا تھا اور وہ شدید تکلیف میں رہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal