NPG Media

کیپٹن صفدر کی عدالت میں پیشی کے دوران طبیعت خراب ہوگئی، اسپتال منتقل

پشاور (این پی جی میڈیا) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران طبیعت ناساز ہو گئی، جس پر انہیں روزہ بھی توڑنا پڑ گیا اور انہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن علی یوسف زئی نے بتایا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر روزے کی حالت میں عدالتِ عالیہ میں پیش ہوئے، اسی دوران کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اچانک طبیعت بگڑ گئی، طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں روزہ بھی توڑنا پڑگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کیپٹن (ر)صفدر کو ہائی کورٹ سے اسلام آباد امراضِ قلب کے ہسپتال کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin