NPG Media

شاہد خاقان عباسی کو اسپیکر کو جوتا مارنے والی بات پر نوٹس جاری

فائل فوٹو

اسلام آباد (این پی جی میڈیا) مسلم لیگ ن کے رہنما اسمبلی شاہد خاقان عباسی کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جوتا مارنے والی بات پر نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو اسمبلی کے قواعد وضوابط کے قاعدہ 21 کے تحت غیر پارلیمانی رویہ اختیار کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے طرز عمل سے اسمبلی کی کارروائی کو آسانی سے چلانے میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ ڈال کر اسپیکر کے منصب کا مذاق اڑایا گیا۔

نوٹس کے متن کے مطابق شاہد خاقان عباسی 7 دن میں پوزیشن واضح کریں ورنہ رول 21 کے تحت ان پر کارروائی کی جائے گی، مقررہ وقت پرجواب جمع نہ کرانے پر یہ تصور کیا جائے گا کہ دفاع میں کچھ نہیں کہنا چاہتے۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو رول 21 کے تحت کسی کی رکنیت معطل کرنے کا مکمل اختیارحاصل ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر اسد قیصر اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے درمیان بحث ہوگئی، جس پر شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کو شرم نہیں آتی، میں جوتا اتار کر ماروں گا آپ کو۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے جواب دیا کہ آپ اپنی حد میں رہیں جبکہ سابق وزیر اعظم اسپیکر قومی اسمبلی کو دھمکیاں لگاتے رہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin