NPG Media

شوگر مافیا کیخلاف کچھ کریں تو کہتے ہیں ہم خاص لوگ ہیں، وزیر اعظم عمران خان

فائل فوٹو

نوشہرہ :وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چینی مافیا کے خلاف کچھ کریں تو بھی کہتے ہیں کہ ہم خاص لوگ ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر نوشہرہ پہنچے جہاں انہوں نے جلوزئی میں ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ سستے فلیٹس کا منصوبہ کم آمدنی والے افراد کے لیے ہو گا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو معاشرہ کمزور طبقہ کا دھیان نہیں رکھ سکتا وہ اوپر نہیں گیا، جلوزئی میں منصوبے سے کم آمدنی والے طبقے کو گھر میسر آسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی کا مطلب ہوتا ہے طاقتور کو قانون کے نیچے لانا اور بنانا ری پبلک میں طاقتور کیلئے الگ قانون ہوتا ہے لیکن پاکستان میں لوگوں کو قانون کی بالادستی کی سمجھ نہیں آ رہی اور طاقتور قانون کے نیچے نہیں آنا چاہتا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کبھی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جیسے اتحاد بنائے جاتے ہیں تو کبھی شوگر مافیا لوگوں کو مہنگی چینی بیچتی ہے۔ ٹیکس نہیں دیتے۔

 

انہوں نے کہا کہ کمزور اور طاقتور کے لیے ایک ہی قانون ہونا چاہیے۔ شوگرمافیا کے خلاف کچھ کریں توہ وہ بھی کہتے ہیں ہم خاص لوگ ہیں ،شوگرمافیا مہنگی چینی بیچ کر منافع کما رہی ہے۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی تھے۔

معاون اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خیبرٹیچنگ اسپتال پشاور میں نئے او پی ڈی بلاک کا افتتاح بھی کریں گے۔ وزیراعظم پشاور میں درہ آدم خیل روڈ کا افتتاح بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اگست میں وزیراعظم عمران خان نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ بی آر ٹی پاکستان میں سب سے بہترین پراجیکٹ ہے۔ بی آر ٹی سے ٹریفک کا مسئلہ حل ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بی آر ٹی پشاور کا ٹریک 27 کلو میٹر طویل ہے۔ بی آر ٹی منصوبے پر میرے کچھ تحفظات تھے۔ پرویز خٹک کو بی آر ٹی منصوبے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ بی آر ٹی پر میرے تحفظات غلط تھے پرویز خٹک آپ ٹھیک تھے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin