NPG Media

اعتراف کرتا ہوں سپیکر کو جوتا مارنے والی بات نہیں کرنی چاہیے تھی،شاہد خاقان عباسی

فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وہ اعتراف کرتے ہیں کہ انہیں سپیکر کو جوتا مارنے کی بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسپیکر صاحب بولنے کاموقع دیے بغیر قرارداد کو بلڈوز کرنا چاہتے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر اسد قیصر پارلیمان کی روایات کو سمجھتے ہیں اور نہ ہی اپوزیشن کو کچھ سمجھتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں (ن) لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر اسد قیصر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

تلخ کلامی کے دوران شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر کو کہا کہ ’میں آپ کوجوتاماروں گا ‘ تو اسپیکر نے کہا تھا کہ ’میں بھی وہ کام کروں گا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin