NPG Media

کورونا کے5ہزار499 نئے کیسز رپورٹ،مزید148 اموات

فائل فوٹو

اسلام آباد:عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید148اموات اور5ہزار499نئےکیسز سامنےآئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار600تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 72ہزار381ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد83 ہزار162ہے اور6لاکھ 72ہزار619افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار664افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار559، خیبر پختونخوا 2 ہزار953، اسلام آباد 649، گلگت بلتستان 104، بلوچستان میں 225 اور آزاد کشمیر میں 446 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 70ہزار984، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 8ہزار462، پنجاب2لاکھ 76 ہزار 535، سندھ 2 لاکھ 74 ہزار196، بلوچستان21 ہزار127، آزاد کشمیر 15 ہزار873اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 204 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin