NPG Media

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اسپیکر قومی اسمبلی کو جوتا مارنے کی دھمکی

اسلام آباد:(این پی جی میڈیا) قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر اسد قیصر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قرار داد ایوان میں پیش کی اور اس حوالے سے خصوصی کمیٹی بنانے کی درخواست کی جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔ اس موقع پر اسپیکر نے کہا کہ ‘جی شاہد صاحب آپ بات کریں‘۔ شاہد خاقان عباسی اسپیکر روسٹرم کے سامنے پہنچ گئے اور کہا کہ ’آپ کو شرم نہیں آتی‘۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شاہد خاقان سے کہا کہ ’آپ اپنی زبان صحیح رکھیں کیونکہ آپ ہمیشہ ایسی بات کرتے ہیں اور غیر پارلیمانی طرز عمل اختیار کرتے ہیں ‘۔

اس پر شاہد خاقان نے کہا کہ ’میں آپ کو جوتا ماروں گا ‘ تو اسپیکر نے کہا کہ ’میں بھی وہ کام کروں گا آپ اپنی حد میں رہیں ، آپ بات کریں پلیز بات کریں‘۔

خیال رہے کہ ناموس رسالت ﷺ سے متعلق قرارداد آج قومی اسمبلی میں پیش کی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے رکن امجد علی نیازی نے فرانسیسی میگزین کی جانب گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے خلاف قرار داد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ تمام مسلمان ممالک کو شامل کرتے ہوئے اس مسئلے کو بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان کی خصوصی کمیٹی اس قرارداد پر بحث کرکے اسے ایوان میں پش کی جائے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal