NPG Media

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کردیا گیا

لاہور(این پی جی میڈیا) کالعدم تحریک لبیک کے امیر سعد حسین رضوی کو رہا کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد حیسن رضوی کو حکومت کی جانب سے کوٹ لکھپت جیل سے کامیاب مذاکرات کے بعد رہا کردیا گیا ہے جبکہ وہ اپنے گھر پہنچ گئے اور کچھ دیر میں چوک یتیم خانہ میں کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

یاد رہے کہ قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے کہا گیا تھا کہ حکومت اورکالعدم تحریک لبیک پاکستان کے معاملات درمیان طے پا گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں آج فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کی جائے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک لبیک مسجد رحمت اللعالمین سمیت ملک بھر سے دھرنا ختم کرے گی۔

مقدمات ختم کیے جائیں گے اورجن کے نام شیڈول فور میں ہیں انہیں نکالا جائے گا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ تفصیلی بیان آج شام یا کل دوپہر پریس کانفرنس میں دیا جائے گا۔

گزشتہ روز کالعدم تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) نے یرغمال بنائے گئے 11 پولیس اہلکاروں کو چھوڑا تھا۔ ٹی ایل پی والے مسجد رحمتہ اللعالمین چلے گئے تھے اور پولیس بھی پیچھے ہٹ گئی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی کل قوم سے خطاب کیا تھا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں تمام مسلم ممالک کے ساتھ سے مل کر گستاخی کیخلاف دنیا بھر میں مہم چلانے کا اعلان کیا۔

عمران خان نے کہا کہ یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر مہم چلانا ہو گی، ذمہ داری لیتا ہوں مہم کو لیڈ کروں گا، تمام اسلامی ممالک مل کر گستاخی کرنے والے ممالک کا تجارتی بائیکاٹ کریں گے تو فرق پڑے گا، صرف پاکستان نہیں تمام مسلمان ممالک کو متفقہ مؤقف اپنانا ہوگا۔

خیال رہے کہ کالعدم تحریکِ لبیک پاکستان، پیغمبر اسلام کے توہین آمیز خاکوں کے معاملے پر فرانسیسی سفیر کی ملک سے بے دخلی کے مطالبے پر احتجاج کر رہی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin