NPG Media

مولانا فضل الرحمن کی پریس کانفرنس غیر ذمہ دارانہ تھی، مصطفی نواز

اسلام آباد (این این آئی)پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن قابل احترام ہیں تاہم ان کی پریس کانفرنس غیرذمہ دارانہ تھی، حالات کا تقاضا ہے تدبر اور تحمل کے ساتھ معاملات کا حل نکالا جائے۔

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ناموس رسالت پرجان بھی قربان لیکن کس اسلامی ملک نے فرانس کے سفیر کو نکالا؟ اور کسی اسلامی ملک نے فرانس سے تعلقات کو منقطع کیا؟ کیا ہم سعودی عرب، ایران، ترکی، ملیشیا سے بڑھ کر اور بہتر مسلمان ہیں؟

انہوں نے کہا کہ لاہور میں جو ہوا اْس واقعے کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنا درست نہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے  کہا کہ نالائق حکومت کو غیر قانونی اور غیر آئینی معاہدہ کرنا ہی نہیں چاہیے تھا۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ مفتی منیب الرحمن کے پاس آج کل کرنے کو کچھ نہیں، وہ رویتِ ہلال سے فراغت کے بعد حکومت سے حساب برابر کرنے کے چکروں میں ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal