NPG Media

نوازشریف کی جائیدادیں فرخت کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا

فائل فوٹو

راولپنڈی :سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیدادیں فرخت کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

جائیدادیں فروخت کرنے کیلئے نیب راولپنڈی نے درخواست تیار کر لی ہے۔ نیب پراسیکیوٹرعرفان بھولااحتساب عدالت میں درخواست جمع کروائیں گے۔

نوازشریف کی جائیدادکی مالیت اربوں روپےبنتی ہے۔ فروخت کرنے والی جائیدادوں میں اتفاق فاؤنڈری، حدیبیہ پیپرمل بھی شامل ہیں۔

بخش ٹیکسٹائل مل اورحدیبیہ انجینئرنگ کےشیئرزبھی فروختگی میں شامل ہیں۔ لاہوراپرمال کی جائیداداورزرعی اراضی بھی فروخت کی جائے گی۔ 110ایکڑ پرمشتمل فش فارم اورلاہورکے پوش علاقے میں 20ایکڑاراضی بھی فروخت ہوگی۔

مری کا بنگلہ، شانگلہ گلی کا گھر اور شیخوپورہ میں2 قیمتی جائیدادیں فروخت کی جائیں گی۔ نوازشریف کے نام پر 5 قیمتی گاڑیاں نیلام کی جائیں گی۔

نوازشریف کے 3فارن اکاؤنٹ اور 5پاکستانی اکاؤنٹ میں موجودرقم بھی قومی خزانےمیں منتقل کی جائےگی۔خیال رہے کہ نوازشریف اگست2020 سے اشتہاری قرار دیے جاچکے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin